the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ورنگل پولیس کمشنر سدھیر بابو نے کہا کہ مقفل شدہ مکانات سرقہ کرنے والا بین ضلعی سارق کشور کمار کمشنریٹ کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدہ شخص ملگ گنا پورم منڈل سے تعلق رکھتا ہے لیکن وہ فی الحال حیدر آباد کے ونائک نگر میں قیام پذیر ہے ۔اس کے پاس سے پولیس نے جملہ 6.5لاکھ مالیت کے 213گرام طلائی زیوارات ،400گرام چاندی ،ایک موٹر سائیکل ،لیاپ ٹاپ ،آئی پیاڈ ،اور کیمرہ کو پولیس نے ضبط کرلیا ۔مجرم کے پاس سے ضبط کئے گئے اشیاء کو کرائم پولیس نے کمشنر کے سامنے پیش کیا ۔سدھیر بابو کے تفصیلات کے بموجب کشور کمار بی کام کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے درمیان میں ہی تعلیم کو ترک کرکے حیدر آباد جاکر ایک سافٹ ویر کمپنی میں ڈاٹا انٹری آپریٹر کی حیثیت سے کام کیا ۔اس نے پہلے گوداوری کھنی میں سرقہ کی واردات انجام



دینے پر وہاں کی پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔جیل سے رہا ہونے کے بعد کریم نگر ،عادل آباد ،نظام آباد میں سرقہ کی وارداتوں کو انجام دیتے ہوئے پولیس کے ہاتھ لگا ۔۔کمشنریٹ کے حدود کے رائے پرتی میں تین مکانات میں ،صوبیداری ،انتصار گنج ،پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ایک ،میدک ضلع میں دو اور نظام آباد میں ایک سرقہ کی واردات انجام دیا ۔سی سی ایس انسپکٹر آدی نارائنا نے اپنے ملازمین کے ساتھ ہنٹر روڈ پر گاڑیو ں کی تنقیح کررہے تھے اسی وقت کشور کمارنے اپنی سرقہ کی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے لئے ورنگل جانے کے درمیان سی سی ایس پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اپنا جرم اقبال کیا ۔اس کے پاس موجود اشیاء کو حاصل ضبط کرلیا گیا ۔تمام پولیس عہدیداروں وملازمین کو پولیس کمشنر نے مبارکباد پیش کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.